Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی حسن زیب قتل، مقدمہ درج

قتل کی واردات میں 9 ایم ایم پستول استعمال ہوا، پولیس
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 10:36pm
مقتول صحافی حسن زیب
مقتول صحافی حسن زیب

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سینئر صحافی حسن زیب کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں 9 ایم ایم پستول استعمال ہوا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اکبر پورہ بازار میں پیش آیا ہے، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

صحافی حسن زیب روزنامہ ”آج“ اخبار کے جنرل رپورٹر تھے، جن کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، جبکہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی شروع کردی گئی ہے۔

نیوی کمانڈو اپنا ولیمہ چھوڑ کر نوجوان کی لاش نکالنے پہنچ گیا

صحافی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گاڑی کے پیچھے آئے اور ایک نے فائر کیا۔ پہلا فائر ہوتے ہی گاڑی رکی تو موٹر سائیکل سے ایک حملہ آور اترا اور بڑے اطمینان سے گاڑی کے پاس جا کر صحافی حسن زیب کو مزید گولیاں ماریں، قاتل کے بعد دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول صحافی کے قتل کا مقدمہ بھائی انور زیب کی مدعیت میں تھانہ اکبر پورہ تھانے میں درج کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی میں موجود حسن زیب کو متعدد گولیاں مار کر قتل کیا، گولیاں لگنے سے حسن زیب موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

کراچی : غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا کرولا گینگ کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں 9 ایم ایم پستول استعمال ہوا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

Journalist Hasan Zaib Murder