Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بڑی عوامی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف غداری کے مقدمے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 09:56pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ جلد چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بڑی عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، سکندر سلطان راجہ کیخلاف آئین سے غداری کے مقدمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے مجرم کا تعین کردیا ہے، عدالت عظمیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو فراڈ الیکشن کا مجرم قرار دیا ہے، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر استعفیی دیں۔

عمران خان کو دہشتگردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا

انھوں نے کہا کہ ہم مینڈیٹ واپس مانگتے ہیں، ہم نئے الیکشن کے لئے بھی تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک ہی معاملے پر چوتھا کیس بنا ہے، پیر کو عمران خان کی ضمانت کیلئے درخواست دیں گے۔

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آزاد ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے رؤف حسن نے کہا کہ 33 ارکان نے اپنے بیان حلفی جمع کرا دیئے ہیں۔

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نئے مقدمات درج کرنا بدنیتی ہے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی ایوان کی سب سے بڑی پارٹی بن جائے گی، مگر حکومت بنانے کا فیصلہ بعد میں دیکھیں گے۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنے بیان حلفی جمع کرائے ہیں، اور مزید بھی کروائیں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)