Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوی کمانڈو اپنا ولیمہ چھوڑ کر نوجوان کی لاش نکالنے پہنچ گیا

جاں بحق نوجوان مقامی ندی میں تیراکی کے دوران ڈوب گیا تھا
شائع 14 جولائ 2024 07:19pm

پاک بحریہ کے ایس ایس جی کمانڈو نے ڈوبنے والے سیاح لڑکے کی لاش نکال لی.

سرگودھا سے تعلق رکھنے والا نجوان ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی جنڈالہ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا۔

جاں بحق نوجوان مقامی ندی میں تیراکی کے دوران ڈوب گیا۔

کراچی : غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والا کرولا گینگ کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے پاکستان نیوی کے ایس ایس جی کمانڈو عمر علی کو مدد کے لیے فون کیا جو اپنی ولیمہ کی تقریب میں شریک تھے۔

عمر اپنا ولیمہ چھوڑ کر ریسکیو آپریشن کی قیادت کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے اور گھنٹے بعد ڈوبنے والے لڑکے کی لاش نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

چترال میں گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کی مقامی کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر عمر علی کی بے مثال جذبے اور حوصلے کی بھرپور تعریف کی۔

SSG Commando

Boy Drown