Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو دہشتگردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا

لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی
شائع 14 جولائ 2024 07:13pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔لاہور انوسٹی گیشن پولیس نے سابق وزیر اعظم کی جناح ہاؤس حملے سمیت نو مئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی جائے گی، اس لئے لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر باضابطہ گرفتاری ڈالی۔

مجھے جیل میں ڈالیں بیوی کو چھوڑ دیں، آپ اللہ کو جوابدہ ہیں، آئی ایس آئی کو نہیں، عمران خان کا جج سے مکالمہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ جناح ہاؤس حملے سمیت 12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی، پولیس نےعدالت سے بانی پی ٹی آئی کو لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، جس میں جناح ہاؤس حملے سے متعلق تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی۔

صنم جاوید نئے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں عمران خان نے ضمانت کروا رکھی ہے۔

عمران خان پر 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈالنے سے قبل جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کیں، ان سے تقاریر اور پارٹی کارکنوں سے خطاب پر سوالات کیے، جب کہ سابق وزیر اعظم سے 9 مئی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

imran khan

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)