Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

تونسہ بیراج کے قریب دریائے سندھ میں کٹاؤ، کئی علاقے زیر آب، فصلیں دریا برد

کٹاؤ روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، علاقہ مکین
شائع 14 جولائ 2024 04:53pm
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

تونسہ بیراج کے قریب دریائے سندھ نے کچے کے علاقوں میں تباہی مچادی، دریائی کٹاؤ میں تیزی کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

بیٹ فقیر والی، بیٹ نشان والا بیٹ سوائی سمیت کئی مواضعات میں قبرستان، اسکول اور کئی مساجد سمیت فصلیں بھی دریا برد ہو گئیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چارہ کے لئے بوئی گئی فصل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ آبادی کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے، جس کے باعث قریبی رہائشی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

متاثرین نے کہا ہے کہ دریائی کٹاؤ میں تیزی آگئی ہے، اگرانتظامیہ نے کٹاؤ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا نہ کیا تو آبادی کا بھی بہت بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا ہےکہ بیٹ کےعلاقوں کا دورہ کر کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور کٹاؤ روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

Rain

Indus River

Pakistan Flood