Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین شادی کیے بغیر اور مرد شادی کرکے خوش رہتے ہیں، تحقیق

شادی شدہ افراد غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں صحت مند بھی ہوتے ہیں
شائع 14 جولائ 2024 04:10pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر مرد اور خواتین سے متعلق ایسی کئی دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک تحقیقی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی خوب سمیٹ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق شادی شدہ مرد اور کنواری خواتین اپنی زندگی میں خوش رہتی ہیں۔

سائیکالوجیکل تحقیق کے مطابق غیر شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں شادی شدہ مرد زیادہ خوش رہتے ہیں، جبکہ اس کی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ شادی مرد کو نفسیاتی طور پر سہارا دیتی ہے۔

مرد کو زندگی کے مشکل ترین لمحات میں شادی کا بندھن سپورٹ فراہم کر سکتا ہے، جبکہ شادی شدہ افراد غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں صحت مند بھی ہوتے ہیں۔

چونکہ شادی شدہ مرد کو اپنے گھر کو سنبھالنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا دھیان بھی رکھنا شروع کر دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے بھی دور ہوتا جاتا ہے، جو کہ انسان کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

دوسری جانب غیر شادی شدہ خواتین بھی خوشگوار زندگی گزر بسر کرتی ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ آزاد ہوتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ والدین کی جانب سے انتہا سے زیادہ تحفظ کرنا، فیملی کی ذمہ داریاں، اور کئی ذمہ داریاں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

غیر شادی شدہ خواتین کی زندگی کے فیصلوں پر پارٹنر بھی اثر انداز نہیں ہوتا ہے، دوسری جانب سسرال، بچے نہ ہونے کی وجہ سے غیر شادی شدہ خاتون اپنے کیرئیرز پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔

Research

Wife

Husband

Married Life

single woman

happy