Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

چلتی ہوئی اسکول وین سے 2 طلباء گر پڑیں، ویڈیو وائرل

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا
شائع 14 جولائ 2024 01:55pm
تصویر بذریعہ:
تصویر بذریعہ:

سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک سڑک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے، جس میں سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی سے طلباء گر پڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے ودودارا میں اسکول وین ڈرائیور کی نااہلی کے باعث 2 طلباء زخمی ہوگئی ہیں۔

منجالپور میں پیش آیا واقعہ 19 جولائی کا ہے، جہاں گلی کے ایک گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے پورے واقعے کو عکسبند کردیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول وین روڈ پر موجود گٹر کے ڈھکن پر بے دھیانی سے گاڑی چڑھاتا ہوا آگے بڑھا، جس کے باعث وین کا پچھلا گیٹ کھل گیا اور پیچھے موجود 2 لڑکیاں زمین پر جا گریں۔

لڑکی کو منانے کے لیے محبوب نے بل بورڈ پر محبت نامہ لکھوا دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول وین ڈرائیور کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ آر ٹی او بھی اس واقعے پر تحقیقات کر رہا ہے۔

شوہر کی سیاہ رنگت سے نفرت کرنے والی بیوی پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

دوسری جانب ڈرائیور کی غلطی کی صورت میں لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

india

Viral Video

Gujrat

School van

girls