Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد بننے سے قبل شاہین شاہ آفریدی خانہ کعبہ پہنچ گئے

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے عمرے کی سعادت حاصل کی گئی ہے
شائع 14 جولائ 2024 12:36pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ شاہین شاہ آفریدی
تصویر بذریعہ: ایکس/ شاہین شاہ آفریدی

معروف قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے حال ہی میں ایکس پر مکہ مکرمہ کے حوالے سے پوسٹ شئیر کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی حال ہی میں میڈیا پر کھلاڑی کے ہاں بچے کی ولادت کی خبر کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

تاہم اب شاہین کی جانب سے ایکس پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی اہرام پہنے خانہ کعبہ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کھلاڑی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

ساتھ ہی کھلاڑی کا لکھنا تھا کہ الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر۔

محمد یوسف سے تنازع کی اندورنی کہانی: ’جب شاہین شاہ نے سب کے سامنے معافی مانگی‘

تصویر بذریعہ: ایکس/ شاہین شاہ آفریدی/ اسکرین شاٹ

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے نعت بھی لکھی گئی تھی، معروف فاسٹ بالر ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد گروپنگ کے باعث بھی سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے۔

جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے بھی کھلاڑی توجہ حاصل کر رہے ہیں، واضح رہے گزشتہ سال شاہین کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوئی تھی۔

Shahid Afridi

Makkah

Shaheen Shah Afridi

umrah