Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے کن کن شہروں میں بارش ہونے والی ہے

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اچھی خبر سنادی
شائع 14 جولائ 2024 02:02pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، خیبر، مردان ، پشاوراور وزیرستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج مزید بارش کی پیشگوئی

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں اکثر مقامات، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور گلگت ببلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں 50 ملی میٹر، کوٹ ادو 40، ڈی جی خان 29، لیہ 20 اور ملتان 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بہاولنگر میں 7 ملی میٹر، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور جھنگ میں 4 ملی میٹر، چکوال، اٹک، خانیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مون سون بارشوں کی پیشگوئی، تاریخیں سامنے آگئیں، شہریوں کیلئے بھی ہدایت

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 36 ملی میٹر، سبی 10 اور ژوب میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 4 ملی میٹر، مالم جبہ 3، سیدو شریف ایک، بگروٹ 2، استور اور بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کے پی، پنجاب، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں آج بارش کا امکان

ہفتے کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت، دالبندین، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب بھر میں 8 اور 9 محرم کو طوفانی بارشوں کا امکان

دوسری جانب پنجاب بھر میں 8 اور 9 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، 8 اور 9 محرم الحرام کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

ترجمان کے مطابق محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے، ندی نالوں کےکنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب ملک میں آج کہیں بادلوں کے ڈیرے ہیں تو کہیں سورج کی حکمرانی ہے، دادو اور نوابشاہ میں آج پارہ 40 ڈگری تک جاسکتا ہے ۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

heavy rains

rainy weather

Rain prediction

HEAVY RAINS EXPECTED