Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چترال میں گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، 13زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 05:27pm

چترال میں گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ چترال کے علاقے بریپ کے قریب پیش آیا، جہاں یار خون لشٹ جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کی شکار گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چترال حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Road Accident

Chitral

van fall into deep