Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے متعلق ’سمپسن کارٹون‘ کی پیشگوئی

کارٹون کی جانب سے اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی پیشگوئی کی گئی تھی
شائع 14 جولائ 2024 09:38am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ سمپسن کارٹون
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ سمپسن کارٹون

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے نے جہاں عالمی توجہ سمیٹ لی ہے، وہیں سمپسن کارٹون میں ان کی جھلک بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ریاست پنسلوانیا میں ہفتے کے روز دوران ریلی سابق امریکی صدر پر نامعلوم شخص کی جانب سے پسٹل سے فائر کے گئے تھے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے۔

حملے کے بعد سے سمپسن کارٹون کا ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں سابق امریکی صدر کو لیٹے ہوئے اور آنکھیں بند کیے ہوئے تھے۔

جبکہ سوشل میڈیا صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے، کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی سمپسن کارٹون پہلے ہی کر چکا ہے۔ اس قسط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کوفن میں لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

واضح رہے سمپسن کارٹون کی قسط ’بارٹ آف دی فیوچر‘ میں فلائنگ پاسٹ دکھایا گیا تھا، جس پر ’ٹرمپ 2024‘ درج تھا۔ جبکہ ساتھ سال بعد وہی منظر نامہ حقیقت میں بھی دیکھا گیا تھا۔

Predictions

The Simpsons

CARTOON

US PRESIDENTIAL DEBATE

donald trump attack