Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق امریکی صدر پر فائرنگ: عالمی رہنماؤں کا بیان سامنے آ گیا

برطانوی وزیر اعظم سمیت سابق امریکی صدور کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے پر تشویش
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 09:01pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ امریکی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ امریکی میڈیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلواینا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے کی امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بیان میں کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے۔

قوم سے مختصر خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا میں اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے واقعہ کی مذمت کے لیے بطور ایک قوم متحد ہونا چاہیئے، ٹرمپ پر حملے کی امریکی وفاقی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

سابق امریکی صدر جارج بش

سابق امریکی صدر جارج بش نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق کہا شکر ہے ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے۔

باراک اوباما

سابق صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ ہر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، میں اور مشل ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر گولی چلانے والے کی گاڑی اور گھر سے دھماکا خیز مواد برآمد

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے جونیئر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

نینسی پلوسی

امریکی سیاستدان نینسی پلوسی نے کہا ہے شکر ہے ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے، ڈیموکریٹک سینیٹر چک شمر نے ٹرمپ پر حملے کو خطرناک واقعہ قرار دیا۔

پنسلوانیا کے گورنر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ کسی سیاسی پارٹی یا لیڈر پر تشدد ناقابل قبول ہے۔

برطانوی وزیر اعظم

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بیان میں کہا ٹرمپ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ٹرمپ پر حملے کے مناظر خوفزہ کر دینے والے ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم

جبکہ جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی تشدد کے خلاف سب کو اکٹھا کھڑا ہونا چاپیے۔

World Leaders

Statement

donald trump attack