Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اننت امبانی کی شادی میں سلمان اشوریہ ایک ساتھ؟

تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی
شائع 13 جولائ 2024 10:18pm
تصویر بذریعہ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ بھارتی میڈیا

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے جہاں متعدد بالی شخصیات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر سما باندھا وہیں تقریب سے بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار سلمان خان اور نامور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی ایک ساتھ تصویر بھی زیر گردش ہے۔

سلمان اور ایشوریہ کی ایک ساتھ تصویر سامنے آتے ہی مداحوں میں حیرانگی کی لہر دوڑی۔

نند اور بھابھی کی لڑائی، اننت امبانی کی شادی کے موقع پر ایشوریا اور بچن فیملی زیر بحث کیوں

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں اداکارہ ایشوریہ رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ فوٹو شوٹ میں نظر آئیں جبکہ فوٹو سیشن کے لیے پورا بچن خاندان علیحدہ سے تصویر بنوایا دکھائی دیا، جس سے یہ بات تو واضح ہوتی ہے کہ بچن خاندان میں کچھ تو گڑ بڑ چل رہی ہے۔

دونوں اداکاروں کی تصویر پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا گیا کہ ایشوریہ رائے نے سلمان خان کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ اسی وائرل تصویر میں سلمان کی بہن ارپیتا خان شرما بھی موجود ہیں۔

بعدازاں تصویر کی حقیقت سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے AI کو یاد کیا اور اس تصویر کو شئیر کرنے والے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

خیال رہے بالی ووڈ کی سابقہ معروف ترین جوڑی سلمان خان اور اشوریہ رائے نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی 1999 کی کامیاب فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Salman Khan

Aishwarya Rai Bachchan

Viral Photo

Anant Ambani Wedding