Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھرب پتی امبانی کے بیٹے کی شادی میں بڑی بہو کی پرانے جوڑے میں شرکت

صارفین نے اس عمل کی بھرپور تعریف کی
شائع 13 جولائ 2024 09:43pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

مکیش اور نیتا امبانی کی بڑی بہو اور آکاش امبانی کی اہلیہ شلوکا مہتا نے دیور اننت امبانی کی شادی میں اپنی شادی کا لباس پہن کر تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

شلوکا مہتا کا عالیشان لباس سوشل میڈیا پر بھرپور چرچوں میں ہے جس کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شلوکا مہتا کی بہن دیا مہتا کی جانب سے اننت رادھیکا کی شادی کے لیے گزشتہ رات بہن کے لباس کی اسٹائلنگ کی گئی۔

شلوکا مہتا کے شادی کے لباس میں تھوڑی تبدیلی کی گئی تھی۔ لباس کو نئی شکل دینے کے لیے لال رنگ کی جگہ گلابی رنگ کیا گیا تھا۔

دیا مہتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بہن شلوکا کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور کیپشن میں لکھا کہ محبت کا جشن منانے کے لیے ہم ایک خاص لُک تخلیق کرنا چاہتے تھے اور اس کے لیے شلوکا کی اپنی شادی کے لہنگے سے بہتر کیا ہوسکتا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شلوکا کے اننت اور رادھیکا کی شادی پر اپنے عروسی لہنگے کو دوبارہ زیب تن کرنے کے فیصلے بہت پسند کیا گیا۔

dress

Anant Ambani Wedding

shloka ambani