Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الطاف حسین گلوکار فاخر سے معافی مانگنے پر مجبور کیوں ہوئے

گلوکار نے ماضی کی یادوں کا تازہ کیا
شائع 13 جولائ 2024 09:11pm

پاکستان کے معروف گلوکار فاخر محمود نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی معافی کا دلچسپ واقعہ سنا ڈالا۔

فاخر نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں انہوں نے اپنے کریئر اور زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ باتیں مداحوں سے شئیر کی۔

میزبان کے سوال پر گلوکار فاخر محمود نے بتایا کہ کئی برس پہلے میں وہ شو کے لیے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود تھے ۔ جہاں بانی ایم کیو ایم کی جانب سے انہیں آنے کی درخواست کی گئی۔

گلوکار نے بتایا کہ میری ان سے یہ بات طے ہوئی کہ میں 2 ملی نغمے پیش کروں گا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میں نے اس پیشکش کے بدلے کوئی معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن جب میں وہاں جا کر ملی نغمے گانے لگا تو بانی ایم کیو ایم بہت خوش ہوئے اور انہوں نے ان پر 50،50 پاؤنڈز کے نوٹ نچھاور کرنے شروع کردیے۔

فاخر نے کہا کہ میں نے یہ دیکھ کر انہیں ایسا کرنے سے روکا اور ان کے پاس جا کر کہا کہ سر میں یہ والے پیسوں والا گلوکار نہیں ہوں۔

فاخر کے مطابق انہوں نے بانی ایم کیو ایم کو کہا کہ اپنے آپ کو کنٹرول کریں اور پیسے اپنے پاس رکھیں بعد میں وہاں موجود موسیقاروں کو دے دیجیے گا، کیوں کہ میں صرف آپ کے لیے گانے گا رہا ہوں اس کا کوئی معاوضہ نہیں لے رہا۔ اس بات پر الطاف حسین نے نہ صرف ان کی بات مانی بلکہ پیسے نچھاور کرنے پر معذرت بھی کی۔

Pakistani Singer

Altaf Hussain

Fakhir Mahmood