Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ایسا کیا ہوا کہ پاؤں دھونے والی عائشہ جہانزیب کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا دیا

حارث اور عائشہ کے درمیان اتنی گہری محبت تھی کہ عائشہ کی حارث کے پاؤں دھونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی
شائع 13 جولائ 2024 08:30pm

ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے اپنے جس شوہر پر تشدد کا مقدمہ دائر کیا ہے، کچھ عرصہ پہلے اسی شوہر کے پاؤں دھوتی تھیں اور انہوں نے شوہر حارث کے پاؤں دھونے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ پھر یہ محبت نفرت میں کیسے تبدیل ہوگئی؟ کچھ لوگ اسے ریٹنگ حاصل کرنے کی کوشش بھی قرار دے رہے ہیں۔ لیکن عائشہ جہانزیب کے وکیل نے حقیقت بیان کردی ہے۔

عائشہ جہانزیب نے اپنے موجودہ شوہر حارث کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں ںے حارث سے شادی اپنے پہلے شوہر جہانزیب کے انتقال کے بعد کی تھی۔

عائشہ کچھ عرصہ پہلے تک حارث کو بہت اچھا شوہر قرار دیتی تھیں۔ اتنا اچھا کہ حارث نے عائشہ کو ان کے پہلے شوہر جہانزیب کا نام اپنے نام سے ہٹانے کے لیے بھی نہیں کہا۔

عائشہ نے ایک انٹرویو میں ذکر کیا تھا کہ سابق شوہر نے تینوں بچوں کے ساتھ اپنا نام لگایا تھا اور وہ بھی چاہتی تھیں کہ ان کے بچوں کے نام کے ساتھ ان کے والد کا نام جڑا رہے۔

جب حارث سے عائشہ کی شادی ہوئی تو حارث کا کہنا تھا کہ تم جیسی مجھے ملی تھی میں چاہتا ہوں تم ویسی ہی رہو اس لیے اپنا نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بات عائشہ جہانزیب نے خود ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔

حارث اور عائشہ کے درمیان اتنی گہری محبت تھی کہ عائشہ کی حارث کے پاؤں دھونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی اور اس پر بھی خوب چرچے ہوئے تھے کہ یہ کتنی فرمابردار اور خیال رکھنے والی بیوی ہیں۔

پھر ایسا کیا ہوا کہ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان معاملات اتنے خراب ہو گئے کہ تشدد کے معاملات سامنے آ رہے ہیں؟

عائشہ جہانزیب نجی ٹی وی پر شروع ہونے والے ایک نئے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

اس شو پر پہلے ہی ایک تنازع سامنے آچکا ہے اور عائشہ کی نجی زندگی کے تنازعے کو بھی کچھ سوشل میڈیا صارفین اسی سے جوڑ رہے ہیں۔

لیکن عائشہ جہانزیب کے وکیل نے معاملے سے پردہ اٹھایا ہے۔

عائشہ جہانزیب کے وکیل عاصم ممتاز کا کہنا ہے کہ عائشہ جہانزیب کی والدہ سے وراثت کی رقم آئی تھی جو ان کے شوہر نے استعمال کی اور جب عائشہ نے رقم کا تقاضا کیا تو ان کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

وکیل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے بھی شوہر نے عائشہ پر تشدد کیا تھا۔

Ayesha Jahanzeb