Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

ماہ رنگ بلوچ و دیگر کےخلاف ایف آئی آر میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، کار سرکار میں مداخلت کے دفعات شامل
شائع 13 جولائ 2024 08:08pm

کوئٹہ میں ماہ رنگ بلوچ و دیگر کا احتجاجی دھرنا ایدھی چوک پر جاری ہے وہیں ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر کےخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ ، بیبو بلوچ و بیبرگ بلوچ سمیت دیگر پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، ماہ رنگ بلوچ دیگر کےخلاف ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق 500 سے 600 افراد ریلی کی صورت میں جوائنٹ روڈ سے ختم نبوت چوک آئے ، اور ریاست مخالف نعرے بازی کی ۔

مشتعل ہجوم نے اس سے قبل سریاب روڈ ر پولیس پر حملہ کیا تھا اور پولیس اہلکارو ں کو زخمی بھی کیا تھا ۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ مظاہرین کو مزاکرات کی پیش کش بھی کی گئی لیکن انھوں نے قائدین کے کہنے پر پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی ، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا ۔

ایف آئی آر میں ماہ رنگ بلوچ و دیگر کے خلاف ریاست کے خلاف نعرے بازی ، مختلف شاہراہیں بلاک کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ۔ کار سرکار میں مداخلت کے دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

FIR

Balochistan law and order situation

Mahrang Baloch