Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

عدالتی فیصلوں کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج، کراچی میں ٹریفک جام

اعلیٰ عدلیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، مظاہرین
شائع 13 جولائ 2024 08:03pm
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف راولپنڈی میں ن لیگ نے احتجاج کیا جب کہ کراچی میں عدت کیس میں عمران خان کی رہائی کے خلاف مختلف مقامات پر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا۔ جس سے شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدت کیس میں رہائی کے خلاف شہر قائد میں عوام سڑکوں پر آگئے۔ لیاقت آباد دس نمبر پر ٹائر نذر آتش کرکے احتجاج کیا گیا، لیاقت آباد 10 نمبر سے کریم آباد جانے والا ٹریک بند ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوا اور مسافروں کو مشکلات درپیش آئیں۔

اس کے علاوہ کراچی پریس کلب، صدرپارکنگ پلازہ، شفیق موڑ، گارڈن نشترروڈ اور کورنگی پانچ نمبر پر بھی عوام نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں انصاف کا قتل کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔

متاثرہ علاقوں میں سڑکوں پر ٹائر جلانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

بعد ازاں کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے احتجاج ختم کرکے ٹریفک بحال کروا دیا گیا۔

راولپنڈی میں ن لیگ کا احتجاج

راولپنڈی میں ن لیگ کارکنان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف کچہری چوک پر احتجاج کیا۔

مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار نے کی۔ شرکاء نے استدعا کی کہ اعلیٰ عدلیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

کارکنان نے ٹائر جلاکر کر روڈ بلاک کیا اور نعرے بازی کی۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچہری چوک پہنچی۔ احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

rawalpindi

karachi

protest

reserved seats

Iddat Nikah Case