Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

چیلنج : 10 سیکنڈ میں تصویر میں چھپا جانور تلاش کرسکتے ہیں؟

کیو آر کوڈ نما تصویر کلائیو گفورڈ نے بنائی ہے، رپورٹ
شائع 13 جولائ 2024 07:50pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

انٹرنیٹ پر ’برین ٹیزر‘ کے نام سے مخلتف تصویری پہیلیاں سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ ان پہیلیوں کو سلجھا کر ذہنی صلاحیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کتنے حاضر دماغ ہیں۔

بالکل ایسے ہی ایک تصویر آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہے جسے آپ نے غور سے دیکھ کر جواب دینا ہے کہ اس تصویر میں کونسا جانور موجود ہے۔

کالے دھبوں سے بھری اس تصویر میں چھپے ہوئے جانور کو تلاش کرنے کا چیلنج شروع کیا جاتا ہے۔

نیوز 18 کے مطابق مذکورہ تصویر کلائیو گفورڈ نے بنائی ہے جو کہ پہلی نظر میں ایک کیو آر کوڈ سے بھی مشابہت رکھتی ہے۔ آپ کا چیلنج 10 سیکنڈ کے اندر تصویر میں چھپے جانور کو تلاش کرنا ہے۔

بلیک اینڈ وائٹ دھبوں والی اس تصویر میں جانور کی شناخت کے لیے تیز نظر اور باریک بینی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ 10 سیکنڈ کے اندر جانور کی شناخت کرنے سے قاصر ہیں، تو آیئے ہم آپ کو جواب بتاتے ہیں۔

نیچے دی گئی تصویر پر ایک نظر ڈالیں جہاں آپ کو اس پہیلی کا جواب مل جائے گا۔

اگر آپ نے بھی تصویر دیکھنے کے کچھ لمحات میں ہی کتا تلاش کر لیا، تو آپ کا شمار تیز نظر رکھنے والے افراد میں ہوتا ہے، ایسے افراد چیزیں تلاش کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔

Spot

Hidden Animal

10 Seconds

Picture