Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امبانی کے بیٹے کی شادی میں شامل ’اننت بریگیڈ‘ کیا ہے؟

اس شادی میں کم کارڈیشین بہنوں، جان سینا سمیت کئی غیر ملکی ستارے اور ہندوستانی مشہور شخصیات پہنچ رہی ہیں
شائع 13 جولائ 2024 07:05pm

بھارت کی امیر ترہین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ اس شادی میں بھارت اور دنیا کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔

اس شادی میں کم کارڈیشین بہنوں، جان سینا سمیت کئی غیر ملکی ستارے اور ہندوستانی مشہور شخصیات پہنچ رہی ہیں۔

شادی کی شاندار تقریب میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے دوست بھی پہنچ چکے ہیں۔

لیکن اس دوران کچھ لڑکیاں ”اننت بریگیڈ“ کے نام سے شادی میں پہنچیں۔ لیکن ”اننت بریگیڈ“ کیا ہے؟

دراصل یہ اننت امبانی کے دوست اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اننیا پانڈے، شانایا کپور اور ارجن کپور ہیں، جنہوں نے اننت امبانی کی جانب سے اس شادی میں شرکت کی ہے۔

اننیا پانڈے، خوشی کپور، شانایا کپور سبھی اننت کی ٹیم میں شامل ہو کر اس شادی کا حصہ بن چکی ہیں۔

7 ماہ سے جاری اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی ہوگئی

اس دوران اننیا اور شانایا کو لیپرڈ پرنٹ لہنگے میں دیکھا گیا۔ اننیا اس پیلے رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

شانایا کپور نے بھی لیپرڈ پرنٹ کا لہنگا پہنا ہے لیکن اس بار وہ پرپل کلر میں نظر آئیں۔

اننت امبانی کی شادی میں کون کونسی عالمی شخصیات پہنچ گئیں؟

ارجن کپور شادی کے لیے اننت کے دوست کے طور پر پہنچے، ان کے لباس کی پشت پر لکھا تھا، ’میرے یار کی شادی ہے‘۔

شانایا اور اننیا کے علاوہ خوشی کپور کو بھی اسی طرح کے لہنگا میں دیکھا گیا۔

ان سب کے لباس سے واضح ہے کہ یہ سب اننت کی جانب سے ڈانس کریں گے۔

خوشی کے لباس کی پشت پر اننت بریگیڈ بھی لکھا ہوا ہے۔

ananya pandey

Anant Ambani

radhika merchant

Anant Ambani Wedding

Anant Brigade

Khushi Kapoor

Shanaya Kapoor