Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے سی ای او کو قتل کرنے کی مبینہ روسی سازش ناکام

قتل کے منصوبے کے حوالے سے امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے جرمن ہم منصبوں کو مطلع کیا تھا، رپورٹ
شائع 13 جولائ 2024 06:41pm
تصویر بذریعہ بلومبرگ
تصویر بذریعہ بلومبرگ

امریکا کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والی جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے سی ای او ارمین پیپرگر کو قتل کرنے کی روسی سازش ناکام بنا دی گئی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت کے ایک سینیئر اہلکار سمیت پانچ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ہتھیار بنانے والی ایک طاقتور جرمن کمپنی رینمیٹال جو یوکرین کو اسلحہ بھیجتی ہے، اس لیے کمپنی کے سی ای او ارمین پیپرگر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

روس نے یوکرین جنگ میں اب تک کتنا اسلحہ پھونک دیا؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کے منصوبے کے حوالے سے امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے جرمن ہم منصبوں کو مطلع کیا، جس کی بنیاد پر بعد میں پیپرگر کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے سی ای او ارمین پیپرگر کو جان سے مارنے کی روسی سازش کو ناکام بنانے میں متعدد مغربی حکام شامل تھے۔

دوسری جانب اسلحہ ساز کمپنی نے اس معاملے پر بات چیت سے انکار کیا اور کہا کہ حفاظتی اقدامات ہمیشہ موجود ہوتے ہیں۔ اس نے خبر رساں ایجنسیوں کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی حکام کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کے دوران لازمی اقدامات کا یقینی بنایا جاتا ہے۔

russia

Germany

America