Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی ائیرلائن نے فلسطینی پرچم کو ’خوف کی علامت‘ قرار دے دیا

خیال رہے ڈیلٹا ائیرلائن کا شمار امریکا کی اہم ترین پروازوں میں کیا جاتا ہے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 06:13pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر فلسطین کے پرچم کے حوالے سے منفی تبصرہ کرنے پر معروف امریکی ائیرلائن ڈیلٹا ایک نئی مصیبت میں پھنس گئی۔

خیال رہے ڈیلٹا ائیرلائن کا شمار امریکا کی اہم ترین پروازوں میں کیا جاتا ہے۔ لیکن ائیرلائن کی جانب سے ایک حالیہ ایکس پوسٹ میں فلسطینی پرچم سے متعلق تبصرہ کرنے پر پرواز کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ڈیلٹا پرواز کی جانب سے پوسٹ فوراً ڈیلیٹ کردی گئی تھی کیونکہ سوشل میڈیا پر ان پر بھاری تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

ڈیلٹا ائیرلائن کے دو فلائٹ اٹینڈنٹ کو فلسطینی پرچم کے بیجز لگائے دیکھا گیا تھا جس پر ایک ایکس صارف نے پوسٹ کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے منگل کو ٹوئٹ میں کہا کہ سال 2001 کے بعد سے ہم ہر ہوائی اڈے پر اپنے جوتے اتارتے ہیں کیونکہ امریکی سرزمین پر دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہوتا ہے۔ مگر اب آپ تصور کریں کہ امریکی ائیرلائن ڈیلٹا کی پرواز میں سوار ہوں اور عملے کو حماس کے بیجز لگائے دیکھیں۔ آپ کیا کریں گے؟

جس پر رد عمل دیتے ہوئے ڈیلٹا کے ایکس اکاؤنٹ کی طرف سے لکھا گیا تھا کہ ہم نے آپ کا کمنٹ دیکھ لیا ہے کیونکہ میں ذاتی طور پر بھی خوفزدہ ہوں گا۔ ہمارے ملازمین ہماری ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور جب ہماری پالیسی پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو ہم اس چیز کو نارمل نہیں لیتے۔

تاہم ڈیلٹا ائیرلائن کی جانب سے پوسٹ بعد میں حذف کردی گئی۔

بعد ازاں امریکی پرواز ڈیلٹا کی جانب سے نفرت انگیز فلسطینی پرچم کی پوسٹ پر معافی نامہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ “ہم پرواز میں ایک اچھے ماحول کے لیے کوشاں ہیں اور ہمارا فلائٹ اسٹاف ڈیلٹا کے سوشل چینلز کو سپورٹ نہیں کررہا۔

ڈیلٹا نے ایکس پوسٹ میں مزید لکھا کہ بروز بدھ ہم نے پوسٹ ڈیلیٹ کی جو ہماری اقدار کے مطابق نہیں تھی۔ ہم اپنی کمیونٹیز اور پرواز میں سب کی شمولیت اور احترام کے ماحول کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم اس تکلیف دہ پوسٹ کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ائیرلائن انتظامیہ نے اپنے فلائٹ اٹینڈنٹز کو دوسرے ممالک کے بیجز لگانے سے بھی روک دیا ہے۔

palestine flag

Delta Airline

false comment