Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو گوجرانولہ سے گرفتار کرکے اسلام آباد پہنچ گئی
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 09:07pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو سائبر کرائم مقدمے میں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز قبل صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد ہفتے کو پی ٹی آئی رہنما کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم، تحریری حکم نامہ جاری

رہائی کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے گوجرانولہ میں سینٹرل جیل کے باہر سے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

گوجرانوالہ سے گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے صنم جاوید کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کیا، جہاں انھیں اتوار کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کے خلاف نو مئی کو ٹوئیٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق صنم جاوید نے لوگوں کو کورکمانڈر ھاؤس جانے کے حوالے ترغیب دی۔

عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل، بری کرنے کا حکم

خیال رہے کہ صنم جاوید کی رہائی کے موقع پر گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جب کہ سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔

sanam javed

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)