Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دریا کنارے اسکول کی عمارت گرنے سے 22 بچے جاں بحق

100 سے زائد افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں، بھاری مشینری کی مدد سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔
شائع 13 جولائ 2024 03:53pm

ہفتے کی صبح شمال وسطی نائجیریا میں ایک اسکول کی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 22 بچے جاں بحق ہوگئے۔ اساتذہ سمیت 100 سے زائد افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ دیواروں، ستونوں اور بیموں کو بھاری مشینری کی مدد سے کاٹ کر لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ شدید زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ اسکول دریا کے کنارے قائم تھا۔ دریائی پانی سے زمین کے کٹاؤ کے باعث عمارت اچانک زمین پر آ رہی۔ پلیٹو اسٹیٹ کی بُوسا بُوجی کمیونٹی میں واقع دی سینٹ اکیڈمی کالج کی عمارت صبح بچوں کی آمد کے فوراً بعد گری۔

154 طلبہ اور اساتذہ ملبے میں دب گئے تھے۔ پولیس نے 132 افراد کو نکال لینے کا دعوٰی کیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی آمد سے قبل قرب و جوار کے دیہات سے سیکڑوں افراد موقع پر پہنچے اور لوگوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔

نیشنل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی نے اپنے عملے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ورکرز اور فوجیوں کو بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے طلب کیا تاکہ لوگوں کو جلد از جلد نکالا جاسکے۔

Nigeria

SCHOOL BUILDING COLLAPSED

100 IN RUBBLE