Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرفیوم کی خالی بوتلیں ضائع نہ کریں

یہ بے کار نہیں، کئی طریقوں سے استعمال ہو سکتی ہیں
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 05:09pm

اکثرپرفیوم کی خالی بوتلوں کو بے کارسمجھ کر ضائع کر دیا جاتا ہے۔ حالانکہ انہیں گھر کی سجاوٹ سے لے کر جلد کی دیکھ بھال والی مصنوعات رکھنے تک کئی طرح سے کام میں لایا جاسکتا ہے۔

آپ اپنے گھر کو پرفیوم کی خالی بوتل سے بھی مہکا سکتی ہیں۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ پرفیوم کی خالی بوتل میں پانی ڈال دیں اور2 سے 5 پھول لگا دیں۔ پورے پھولوں کی بجائے، صرف پتیاں بھی سجا سکتے ہیں۔ لیجیے ایک خوبصورت گلدان تیار ہے۔

چیلنج قبول کیجئے: کتنی دیر میں تصویر موجود صابن کو تلاش کرسکتے ہیں

پرفیوم کی بوتلوں کے مختلف ڈیزائن اور شکلیں مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہیں، جو دیکھنے میں انتہائی خوبصورت لگتی ہیں۔ آپ اس میں چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پتھر ڈال کر اسے شوپیس کی شکل بھی دے سکتے ہیں۔

پرفیوم کی بوتل کے اوپری حصے کو احتیاط کے ساتھ ہٹاکر اس میں موم بتیاں ڈال دیں اور انہیں روشن کردیں تو یہ پرفیوم کی خالی بوتل ایک خوبصورت کینڈل ہولڈر میں تبدیل ہو جائیں گی اور گھر کو خوبصورت اور معطر کر دیں گی۔

پرفیوم کی خالی بوتلوں کو اگر الماری میں کپڑوں کے ساتھ رکھ دیا جائے، تو اس سے الماری کے ساتھ ساتھ کپڑوں میں بھی خوشبو موجود رہے گی۔

lifestyle

DECORATION

perfume