Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

عدت کیس میں رہائی: عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف آخری کیس تھا، آج گھر لے کر جائیں گے، بیرسٹر گوہر

آج حق اورانصاف کی فتح ہوئی ہے، بیرسٹرگوہر
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 04:32pm
Imran Khan should be released today: Barrister Gohar - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے فیصلے پر کہنا ہے کہ یہ دونوں کے خلاف آخری کیس تھا، دونوں کی رہائی ہونی چاہئیے۔

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ بشریٰ بی بی کے خلاف آخری کیس تھا، عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت ہے اور دوسا یہ کیس تھا جس میں رہائی ہوئی، آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی ہونی چاہئیے، ہم آج روبکار لے کر جائیں گے۔

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 3 شرائط رکھ دیں، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آج عمران خان کی رہائی ہوگی، انشاء اللہ آج انہیں گھر لے کر جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج حق اور انصاف کی فتح ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قانون کی بالادستی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی مضبوطی سے کھڑے ہیں، قوم کو آزاد عدلیہ مبارک ہو، یہ وہ کیس تھا جس کی بنیاد ہی نہیں تھی۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اپیل میں جانا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پیر کو ہوگا، خواجہ آصف

اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کنول شوذب نے کہا کہ کیس میں خواتین کے حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں، کیس میں جھوٹی گواہیاں پیش کی گئیں، جھوٹی گواہی دینے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دو کیسز ختم ہوگئے، انہیں مزید قید میں نہیں رکھا جاسکتا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیصلے کے بعد اپیل کی گنجائش نہیں بچتی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے اڈیلہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا کرم ہے عدت جیسے گھٹیا کیس سے بری ہوگئے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز دباؤ ڈالنے کے لئے بنائے گئے، انہیں نواز شریف والی سہولیات نہیں دی گئیں۔

انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری اطلاعات تک کسی اور کیس میں گرفتار نہیں ہیں، روبکار تھوڑی دیر میں اڈیالہ جیل پہنچ جائیں گئے، امید ہے بانی پی ٹی آئی آج رہا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری علم میں کوئی نیا کیس نہیں ہے، 9 مئی کے کیسز میں ضمانت خارج ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، قیادت نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل آنے سے منع کیا ہے، اڈیالہ جیل کے قریب امن و امان کی مسئلہ ہوتا ہے۔

imran khan

bushra bibi

Iddat Nikah Case

Barrister Gohar Ali Khan