Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ریڈ زون میں غیر ملکی مہمان کو تلاشی کے بہانے لوٹ لیا گیا

ملزمان نے اپنا تعارف پولیس اہلکار کے طور پر کرایا اور 5 ہزار یورو چھین کر فرار ہوگئے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 06:54pm

کراچی کے ریڈ زون میں غیرملکی مہمان کو کار سوار ملزمان نے تلاشی کے بہانے لوٹ لیا۔

واردات کراچی کے علاقے آرٹلری میدان کے نجی ہوٹل کے باہر کی گئی، فرانس سے آئے شہری کو سفید کار میں سوار افراد نے تلاشی کے بہانے روکا، ملزمان نے اپنا تعارف پولیس اہلکار کے طور پر کرایا۔

ملزمان نے ادریسی نامی فرانسیسی شہری کا پاسپورٹ اور بیگ چیک کرنے کے دوران 5 ہزار یورو چھینے اور فرار ہوگئے۔

کراچی : عدالت نے اسٹریٹ کرمنل کو سزائے موت سنا دی

غیر ملکی شہری مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے کراچی آیا تھا، متاثرہ غیر ملکی شہری نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرایا۔

ملزمان کی گاڑی کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

karachi

Karachi Street Crimes

French Citizen