Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ سیریل“تیرے بن“ نے ترکی میں بھی دھوم مچادی

یمنا زیدی اور وہاج علی کی جوڑی ٹاپ ٹڑینڈ بن گئی
شائع 13 جولائ 2024 03:27pm

حال ہی میں یمنا زیدی اور وہاج علی اپنی حیرت انگیز آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعے ترک مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی مداح اب میرب اور مرتضیٰ کے رومانس سے حیران ہیں۔

ڈرامہ ”تیرے بن“ جیو ٹیلی ویژن کی ایک مقبول ڈرامہ سیریل ہے، جس نے بے پناہ تعریف اور کامیابی حاصل کی۔ یہ ڈرامہ سیریل پچھلے سال جولائی 2023 میں ختم ہوئی تھی

سویرا ندیم کی نئی تصاویرنے مداحوں کو حیران کردیا۔

”تیرے بن“ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے اور مجموعی طور پر یوٹیوب پر 3 ارب سے زائد ویوز بھی حاصل کیے ہیں۔ اس ڈرامے کو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت، بنگلہ دیش میں بھی بے حد پذیرائی ملی۔ ڈرامہ سیریل کی زبردست کامیابی کے بعد یمنا زیدی اور وہاج علی کو بین الاقوامی سطح پر سپر اسٹآر کا درجہ حاصل ہو گیا۔

پاکستان میں دھوم مچانے کے بعد اب یہ ڈرامہ اس وقت ترکی کے ٹیلی ویژن چینل کنال 7 پر نشر ہو رہا ہے۔ یہ ڈرامہ چینل 7 پر ترکی زبان میں کامیابی سے نشر کیا جارہا ہے۔ اور ترک شائقین اس جوڑی کو پسند کرتے نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ روز یمنا زیدی نے ترک مداحوں کو اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مداح یمنا زیدی اور وہاج علی کی متاثر کن پرفارمنس سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

یار رہے کہ ترکی میں یہ ڈرامہ ”ylesine Derinہ“ کے ٹائٹل سے نشر ہو رہاہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

Tere Bin