Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرِثانی کی اپیل سوچ سمجھ کر دائر کی جائے، اٹارنی جنرل

اتفصیلی فیصلے کا جائزہ لیکر نظرِثانی کی اپیل سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا، میڈیا سے منصور اعوان کی گفتگو
شائع 13 جولائ 2024 02:53pm

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ابھی نہیں آیا ہے اس لیے اس پر کابینہ میں یا اعلیٰ سطح پر مشاورت نہیں ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کیا ہے۔ حکومت نے ابھی تک اس فیصلے پر نظرِثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

منصور اعوان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ اگر نظرِثانی کی اپیل دائر کرنی ہے تو اس حوالے سے فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے۔ فیصلے کے بارے میں تو تبادلہ خیال ہوا ہے تاہم نظرِثانی کی اپیل دائر کرنے نہ کرنے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

Attorney General

Mansoor Awan

SEPCIAL SEATS VERDICT