Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریشم کی خلیل الرحمان قمر پر لفظی تیروں کی بوچھاڑ

بیماری نے ان کے چہرے کو بدل دیا ہے، اب تو دوسروں کی برائیاں چھوڑدے
شائع 13 جولائ 2024 01:55pm

حال ہی میں پاکستان فلم کی سابق اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمر کو مخاطب کیا ہے۔ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کی ٹاپ پاکستانی اداکاروں کے خلاف بولنے کی عادت کے بارے میں سخت بیانات دیے ہیں۔

اس بارے میں ریشم نے کہا، میں اس مصنف کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔ اسے چاہیے کہ وہ اس وقت دوسروں پر تنقید کرنا بند کر دے اور خود پر توجہ دیے، اسے خود پر تنقید کرنی چاہیے۔اوراپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔

خلیل الرحمان قمر کا صبا قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ریشم نے کہا کہ مجھے حالیہ ٹیلی ویژن پر انہیں دیکھنے کے بعد واقعی برا لگا۔ وہ مکمل طور پر بدل گئے ہیں۔ پہلےوہ ایک خوبصورت انسان تھے، مگر اب ان کی شکل بالکل بدل گئی ہے۔ ہم ہمیشہ بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ اندرونی خوبصورتی آپ کے بیرونی حسن کو بڑھاتی ہے. اگر میں لوگوں پر تنقید کروں گی تو میں بدصورت نظر آؤں گی۔

اس موقع پر ریشم کے اپنے مثال دیتے یوئے کہاکہ میری ساری خوبصورتی میری مثبت سوچ اور لنگر کی وجہ سے ہے، انہوں نے اب اپنی بیرونی خوبصورتی کو برباد کر دیا ہے ۔

جب ان سے خلیل الرمان کے نعمان اعجازکے بارے میں دیے گئے بیانات کے بارےمیں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔ اورانہوں نے ہمیشہ میرا خیال رکھا ہے اور میری عزت کی ہے۔

ریشم نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان ایک چالاک لکھاری ہیں جو جان بوجھ کر سرخیاں بنانے کے لئے اداکاروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔ وہ سستی شہرت حاصل کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے ماہرہ خان، صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے بڑے اداکاروں کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

یادرہے کہ خلیل الرحمان قمر نے کچھ عرصہ پہلےایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نعمان اعجاز کو گھٹیا کہا تھا اور کہا تھا کہ انہیں نعمان اعجاز سے سب سے زیاد ہ نفرت ہے۔ وہ اس کے علاوہ ماہرہ خان اورصباقمر کے خلاف بھی بیان دے چکے ہیں۔

entertainment

Pakistani celebrity

LIFE SENTENCE