Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی کو منانے کے لیے محبوب نے بل بورڈ پر محبت نامہ لکھوا دیا

پولیس کی جانب سے بھی مذکورہ محبوب کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے
شائع 13 جولائ 2024 01:35pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک محبوب نے اپنی محبوبہ کے لیے بل بورڈ پر ہی محبت نامہ لکھ دیا ہے، جس پر شہری بھی متوجہ ہوئے بغیر رہ نہیں سکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے کاناؤج کے مقامی روڈ پر موجود اس بل بورڈ پر محبوب کی جانب سے محبوبہ کے لیے یہ محبت نامہ تیار کیا گیا ہے۔

مکرکنڈ نگر کے جی ٹی روڈ پر موجود اس بل بورڈ پر لکھا گیا تھا، ’ایشوریا! مجھ سے شادی کرلو‘۔

گلابی رنگ کے اس بل بورڈ پر دل بھی بنائے گئے تھے، جبکہ ساتھ ہی انگریزی میں مزید بھی لکھا گیا تھا، جس کے مطابق ’جب سے میں نے تمہیں دیکھا ہے، تمہارا ہوگیا ہوں، میں وعدہ کرتا ہوں، جو کچھ بھی ہو جائے میں آخری سانس تک تمہارے ساتھ رہوں گے‘۔

پالتو کتے کی محبت میں دیوانی خاتون نے سونے کی بھاری کم چین تحفے میں دے دی

دوسری جانب انتظامیہ بھی اس بورڈ کے حوالے سے لاعلم دکھائی دی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتانا تھا کہ بل بورڈ کو فورا ہٹا دیا گیا ہے۔

بھارتی شخص کی خاطر امریکہ چھوڑ کر آنے والی خاتون پھنس گئی

جبکہ مذکورہ محبوب کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

india

Uttar Pradesh

Boyfriend

billboard

GIRL FRIEND