Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نند اور بھابھی کی لڑائی، اننت امبانی کی شادی کے موقع پر ایشوریا اور بچن فیملی زیر بحث کیوں

ایشوریا رائے کی جانب سے لال رنگ کے کپڑے زیب تن کیے گئے تھے، لیکن اداکارہ سسرالیوں کے ساتھ دکھائی نہ دیں
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 05:07pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ

ان دنوں بھارتی میڈیا پر جہاں اننت امبانی کی شادی کی تقریب وائرل ہے، وہیں اب بچن خاندان بھی بہو ایشوریا کے باعث توجہ حاصل کر رہی ہے۔

گزشتہ روز اننت امبانی کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی تھی، اس دوران امیتابھ بچن اور ان کی فیملی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔

تاہم امیتابھ بچن، جیا بچن، بیٹی شویتا بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن تو ایک ساتھ ہی تصاویر بنواتے دکھائی دیے، لیکن بہو کی عدم موجودگی نے ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو سیشن کے لیے ابھیشیک بچن، اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ شویتا بچن کی بیٹی اور بیٹا بھی اس موقع پر موجود تھا۔

7 ماہ سے جاری اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی ہوگئی

جبکہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ حاصل کرتی دکھائی دیں، ایشوریا کی جانب سے اس موقع پر لال رنگ کے کپڑوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

واضح رہے ایشوریا رائے اور شویتا بچن کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، اگرچہ اس حوالے سے دونوں کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

گھر پر بیٹھے ہیں، کمائی کہاں سے ہوگی! ابھیشیک بچن کے بیان پر ایشوریا رائے کا ردعمل

دوسری جانب اداکارہ اور شویتا بچن کے حوالے سے خاندانی ذرائع کی جانب سے تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں، جس میں دونوں خوش دکھائی دیں، تاہم دوریوں کی تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہے کہ ایشوریا رائے کے اپنے سسرالیوں سے تعلقات خراب ہیں۔

جبکہ رواں سال ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں، جس پر بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔

Amitabh Bachchan

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

fight

radhika merchant

Anant Ambani Wedding