Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالتی فیصلوں کے بعد نواز شریف نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

مری میں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں طویل مشاورت
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 05:54pm

عدالتی فیصلوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک ہوگئی۔ مری میں وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی سربراہ نوازشریف سے ملاقات کی ۔ جب کہ مرکزی قیادت کا اجلاس کل مری میں متوقع ہے۔

ڈونگا گلی میں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہونے والی ملاقات میں دونوں کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔

جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کا اجلاس اتوار کو مری میں متوقع ہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کو بھی مری طلب کیا ہے۔ اہم بیٹھک میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل، بری کرنے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہےکہ ہفتے کو بھی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی۔ اس دوران نواز شریف نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

توشہ خانہ کا نیا کیس سامنے آگیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان، جیل کے اطراف سکیورٹی سخت

خیال رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے سخت بیانات سامنے آئے ہیں جبکہ فیصلے کی روشنی میں ن لیگ قومی اسمبلی سے اکثریت کھوچکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اس کی پوزیشن مستحکم ہے۔

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)