Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

سیخ کباب ریسیپی

کباب کی اقسام میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش سے لطف اٹھائیں
شائع 13 جولائ 2024 12:18pm

ویسے تو کبابوں کی کئی اقسام مشہور اور پسندیدہ ہیں ،جیسے، چپلی کباب، قیمے کے کباب، گولا کباب، لیکن ان تمام اقسام میں سیخ کباب سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہے، جو مغلائی کھانوں سے تعلق رکھتی ہے۔ تمام کبابوں کے نقابکے میں یہ زیادہ رسدارہوتے ہٰیں۔

یہ مزیدار ترکیب قیمہ، پیاز اور بہت سارے مصالحوں کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔ یہ نان ویجیٹیرین کباب کھانا پکانے میں آسان ہیں اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔ آپ اس ڈش کو کسی بھی وقت تیار کرسکتی ہیں ، صرف چند آسان اجزاء کی ضرورت ہے۔ آپ اسے اپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ کھا سکتی ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ اس سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔

گھر کا کھانا بھی آپ کو بیمار کر سکتا ہے

##سیخ کباب کے اجزاء

  • 1/2 کلو گرام قیمہ

  • 1 درمیانی ادرک

  • 1/4 کپ دھنیا کے پتے

  • ضرورت کے مطابق نمک

  • 2 چائے کے چمچ مرچ پاؤڈر

  • 1/2 چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر

  • 2 چھوٹے پیاز

  • 8 لونگ لہسن

  • 5 ہری مرچ

  • 2 چائے کے چمچ دھنیا پاؤڈر

  • 2 کپ سبزیوں کا تیل

ترکیب

سب سے پہلے قیمے کو دھو لیں

اس کے بعد پیاز، ادرک، لہسن، دھنیا کے پتے، ہری مرچ کاٹ لیں۔ انہیں ایک بڑے پیالے میں ڈال دیں۔

قیمے میں مرچ پاؤڈر، بھنے ہوئے دھنیا پاؤڈر، نمک، گرم مصالحہ پاؤڈر کٹی ہوئی پیاز، دھنیا کے پتے، ادرک، لہسن اور ہری مرچ شامل کریں۔ تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور اسے 6-8 گھنٹوں کے لئے میرینیٹ کرنے کے لئے چھوڑ دیں۔

اس کے بعد ہاتھوں پر تیل لگائیں۔ اور تھوڑا تھڑا قیمہ لے کر اسے سیخ کباب کی شکل دے دیں۔

اسے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر ڈپ فرائی کرلیں۔

مزیدار سیخ کباب کو چٹنی اور نان کے ساتھ گرما گرم پیش کریں

کباب کو مزید لذیذ اور نرم بنانے کے لئے آپ اجزاء کو ملاتے ہوئے تھوڑا سا کچے پپیتے کا پیسٹ شامل کرسکتی ہیں۔ آ

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe