Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکتوبر میں پاک امریکا لا انفورسمنٹ ڈائیلاگ ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ

امریکا اور کینیڈا میں کرکٹ کے فروغ پو کام ہو رہا ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو
شائع 13 جولائ 2024 12:01pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسدادِ منشیات اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں طے پایا کہ باہمی اشتراک سے اکتوبر میں لا انفورسمنٹ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہم ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کامیاب رہا۔ بہترین انتظامات کیے گئے۔ یہ ایک خوش گوار تجربہ تھا جس کے حوصلہ افزا نتائج برامد ہوئے ہیں۔

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے ملاقاتیں، قانون کی حکمرانی پر زور

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان، امریکا اور کینیڈا تین ملکی سیریز کے حوالے سے امریکا اور کینیڈا میں ایک کرکٹ لیگ کے انعقاد پر بھی کام ہو رہا ہے جس سے شمالی امریکا کے خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے میں خاطر خواہ حد تک مدد ملے گی۔

امریکی وزرات خارجہ کا اسحاق ڈار اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات سے متعلق سوال کے جواب سے گریز

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں سے شائقین کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔

Donald Bloom

mohsin naqvi

PAK US LAW ENFORCEMENT DIALOGUE

COLLABORATION