Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد میں پسند کی شادی جرم بن گئی، انتقام کی آگ میں حاملہ خاتون اغوا

حاملہ خاتون کو ملزمان نے 11 دن تک اپنی تحویل میں رکھا
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 05:10pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صادق آباد کے تھانہ منٹھار کی حدود میں پرانی رنجش پر حاملہ خاتون کا انتقاماً اغوا کر کے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا حمل ضائع ہوگیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق حاملہ خاتون کو ملزمان نے 11 دن تک اپنی تحویل میں رکھا اس دوران ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون کے بھائی نے ملزمان کے خاندان کی ایک لڑکی سے پسند کی شادی۔ لڑکا اور لڑکی دونوں نے بھاگ کر شادی کرلی.

اس پر دونوں خاندانوں کے درمیان چپقلش جاری رہی۔ ملزمان نے لڑکے کے خلاف مبینہ طور پر لڑکی اغوا کرنے کا مقدمہ بھی درج کرایا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق لڑکی نے جان کا خطرہ محسوس کیا تو درالامان میں پناہ لے لی جبکہ لڑکا مفرور ہوگیا۔

لڑکی کے اہلخانہ کا غصہ ٹھنڈا نہیں تو انہوں نے لڑکے گھر پر حملہ کیا اور مبینہ طور پر حاملہ خاتون کو اٹھا کر لے گئے اور 11 روز تک اپنے قبضے میں رکھا۔

متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے بازیابی کے لیے احتجاج بھی کیا۔ اس دوران ملزمان نے خاتون کو چھوڑ دیا لیکن اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ متاثرہ خاتون حاملہ تھیں اور ملزمان کے تشدد سے اس کا حمل ضائع ہوگیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔