منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت: چوہدری مونس الہی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری مونس الہی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں مونس الہی سمیت نو ملزمان کے خلاف نامکمل چالان پیش کیا گیا۔
چالان میں چوہدری مونس الہی سمیت چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ ایف آئی اے نے عدالت سے مونس الہی سمیت نو ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے مونس الہی اور ضیغم عباس کے علاوہ دیگر سات ملزمان کی جائیدادیں منجمد کردیں۔
عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل، بری کرنے کا حکم
عدالت نے مونس الہی اور ضیغم عباس کے وکلا کو جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق دلائل کیلئے 20 اگست تک مہلت دے دی۔
جج تنویر احمد شیخ کی جانب سے جاری کر دی تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے، انٹر پول مونس الہی کے ریڈ نوٹسز بھی جاری کر چکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
راسخ الہی کی اہلیہ زہرہ الہی پر بھی کک بیکس لینے کے الزامات ہیں، تفتیشی افسر کے مطابق زہرہ الہی اپنی آمدن بتانے میں ناکام رہیں۔
Comments are closed on this story.