Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائی: کراچی سے ایک اور ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار

ملزم ہدایت اللہ کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ جمع کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 13 جولائ 2024 10:39am

کراچی کے علاقےسائٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکےٹی ٹی پی کے دہشتگرد ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ٹی ٹی پی سوات اورٹی ٹی پی کراچی ولایہ کےتعلیمی امورکا ذمہ دار ہے، ملزم کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ جمع کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد کی شناخت ہدایت اللہ عرف مولاناعبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد کا والد محمدغوث سال 2000 میں افغان جہاد میں ہلاک ہوا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کا ایک بھائی کفایت اللہ ٹی ٹی پی سوات مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا بھائی کفایت اللہ بھی سوات آپریشن کے بعد سے لاپتا ہے۔

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گلبہار گروپ سے تھا۔

Tehreek Taliban Pakistan (TTP)