Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو محتاط رہنے کی ہدایت

بنوں ڈویژن میں افسران اور اہلکاروں کے اغوا و قتل کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
شائع 13 جولائ 2024 10:16am

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور قتل کے پس منظر میں محکمہ داخلہ نے تمام سرکاری ملازمین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بنوں ڈویژن میں سرکاری اہلکاروں اور افسران کے اغوا اور قتل کے واقعات تواتر سے رونما ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سرکاری ملازمین کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ ہدایت نامے میں تمام سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ نقل و حرکت کے معاملے میں محتاط رہیں اور اس حوالے سے سیکیورٹی کا پورا خیال رکھیں۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں میں جانا خطرناک ہے۔ متعلقہ حکام اس حوالے سے بے داغ سیکورٹی اقدامات یقینی بنائیں۔

سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کے بارے میں لوگوں کو کم از کم معلوم ہونے دیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اپنے سفر کے بارے میں متعلقہ افسران کو باخبر رکھیں۔

KPK ADVISORY

PUBLIC SERVANTS ALERT

KIDNAPPING AND KILLING

BANNU DIVISION