Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجن پور میں نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، بااثر افراد کا ٹیلر ماسٹر پر تشدد

بااثرافراد نے لڑکی کے ساتھ تعلقات کے شک پر ٹیلر ماسٹر کو اپنے ڈیرے پر لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
شائع 13 جولائ 2024 09:39am

راجن پور کے تھانہ سٹی جام پور کی حدود میں نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بااثرافراد نے لڑکی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شک پر ٹیلر ماسٹر نامی مختیار احمد کو دوکان سے اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزمان نوجوان پر تشدد کرنے کے ساتھ ویڈیو بناتے رہے اور صبح ہوتے ہی نوجوان کو زخمی حالات میں گھر کے باہر پھینک کر فرارہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری نہ سکی۔

پاکستان