Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیلنج قبول کیجئے: کتنی دیر میں تصویر موجود صابن کو تلاش کرسکتے ہیں

صابن کو تلاش کرنے میں بیشتر سوشل میڈیا صارفین ناکام رہے ہیں
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 10:46am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

اکثر سوشل میڈیا پر چند ایسی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر دیتی ہیں جس میں منفرد چیزیں چھپی ہوتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ایسی ہی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، ساتھ ہی ان کی ذہانت کو بھی جانچا ہے۔

زیر نظر تصویر میں ایک ٹب موجود ہے، جس میں کھلونا بطخ کو دکھایا گیا ہے، تاہم اس ٹب میں صرف کھلونا بطخ ہی نہیں ہے بلکہ کچھ اور بھی ہے۔

بطخوں کے ساتھ اس ٹب میں صابن بھی موجود ہے، جو کہ وہی صارفین تلاش کر پا رہے ہیں جن کی نظر تیز ہے۔

تصویر پر غور کریں تو اس میں کچھ بطخیں الٹی ہیں جبکہ کچھ سیدھی ہیں، اور کچھ تو ٹب سے باہر بھی موجود ہیں۔ ایسے میں صابن کہاں موجود ہو سکتا ہے؟ یہی سوال سوشل میڈیا صارفین کے تجسس کو بڑھا رہا تھا۔

تاہم اسی تصویر میں صابن موجود ہے، اور اگر آپ نہیں تلاش کر پائے ہیں، تو ہم ہی بتا دیتے ہیں تصویر کے دائیں اور اوپری طرف بطخوں کے درمیان ہی ایک صابن موجود ہے۔

جو کہ پانی میں تیر رہا ہے، اگر آپ نے بھی تصویر دیکھنے کے کچھ لمحات میں ہی صابن تلاش کر لیا، تو آپ بھی انہی افراد میں شامل ہیں جن کی نظریں تیز ہوتی ہیں، جبکہ ایسے افراد چیزوں کو ڈھونڈنے تک ہمت نہیں ہارتے ہیں۔

Personality Test

image