Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بھاری بھرکم بجلی بلوں پر شوبز خواتین بھی پھٹ پڑیں

بل ادا کرنے کے لیے اپنا گردہ بیچنے کی بھی آفر دے دی
شائع 13 جولائ 2024 09:27am

چند روزقبل سینیئر اداکار راشد محمود نے اپنا موجودہ بجلی کا ماہانہ45،000 کابل شیئر کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کیا ، جس پر لوگوں نے اپنے ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے فنکار سے دلی ہمدردی ظاہر کی۔ ساتھ ہی صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ کم وبیش وہ بھی اسی قسم کی صورحال سے دوچار ہیں۔

اب شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین سیلیبریٹیزبھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف میدان میں آگئیں۔ مشہور پاکستانی سنگر حمیرا چنا نے کہا کہ، انہیں 60ہزار کا بل موصول ہوا ہے۔ حالانکہ وہ صرف رات میں اے سی چلاتی ہیں۔ انہوں نےسرکاری عہدیداران پر بھی زور دیا کہ وہ انہیں بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں۔

معروف اداکار راشد محمود کی دردناک ویڈیو نے مداحوں کو رونے پر مجبور کردیا

ایک اور مشہور پاکستانی گلوکار نوراں لال نےبھی بھاری بھرکم بلوں کی مذمت کی اور کہا کہ ٹیکسوں کے ساتھ بجلی کے بھاری بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عورت ہوتے ہوئے گھر کو تنہا چلا رہی ہیں، گھر کے مالی معاملات مشکل سے چل رہے ہیں کہ اوپر سے یہ بل ہمیں تحفے میں دے دیے گئے ہیں۔

پاکستان کی سابق اداکارہ مشی خان جو کہ اکثر بجلی کے بلوں پر اپنی رائے دیتی رہتی ہیں، انہوں نے بجلی کے بلوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان کے سابق اولمپک کھلاری زاہد شریف نے تو بجلی کابل ادا کرنے کے لیے اپنا گردہ فروخت کرنے کی آفر دے دی۔ ان کی یہ خبرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle