Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اننت امبانی کی شادی میں کون کونسی عالمی شخصیات پہنچ گئیں؟

شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 13 جولائ 2024 12:04am
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

ارب پتی شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ شادی کی تقریبات کا آغاز آج 12 جولائی سے ہوا جو 14 جولائی بروز اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔

ستاروں سے سجی تقریب میں جہاں مقبول بالی ووڈ اداکاروں نے جلوے بکھیرے وہیں دنیا بھر سے مندوبین اور بڑی کمپنیوں کے تاجر بھی شرکت کے لیے اننت امبانی کی شادی میں پہنچے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت رادھیکا کی گرینڈ ویڈنگ میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اپنی اہلیہ چیری کے ساتھ شرکت کی۔

اس کے علاوہ برطانیہ کے ایک اور سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اس تقریب میں شرکت کو پہنچے ہیں۔

وہیں بین الاقوامی شخصیات میں سے ڈبلیو ڈبلیو کے سابق ریسلر جان سینا، کم کارڈیشین ان کی بہن کھلوئی کارڈیشین کو بھی شادی کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

مزید مارک زگربرک، ایوانکا ٹرمپ، ڈیوڈ اور وکٹوریا بیکھم اور ہیلری کلنٹن کو بھی مدعو کیا گیا ہے مگر ان کی شرکت کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Anant Ambani Wedding

global celebrities