Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا ایکشن، گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد

وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 08:57am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کردی۔ وزارت تجارت نے باضابطہ طور پر 2 نوٹیفکیشنز جاری کردیے۔

گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسرے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گندم اور گندم سے تیار مصنوعات کی برآمد پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :

وزیراعظم کا فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے روس سے درآمد 5 ہزار ٹن گندم پورٹ سے ریلیز نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

نگراں دور میں گندم درآمد کے فیصلے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ