Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

”فارم 47 والے وزیراعظم کو واننگ دیتا ہوں، ایجنسیز کے ذریعے دھمکیاں دلوانے سے باز رہو“، عمر ایوب خان

عمرایوب کی وزیر اعظم پر شدید تنقید
شائع 12 جولائ 2024 11:42pm

عمرایوب نے وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو واننگ دے ڈالی کہا کہ فارم 47 والے وزیراعظم کو واننگ دیتا ہوں، ایجنسیز کے ذریعے دھمکیاں دلوانے سے باز رہو۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی، سنی اتحاد اور آزاد ایم این ایز ایم پی ایز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، آپ اور آپ کی جماعت کو شرم آنی چاہئے۔

عمرایوب نے وزیراعظم کو مشورہ بھی دیا کہ ایجنسیز کو گرتی حکومت بچانے کیلئے عملی سیاست میں نہیں ہونا چاہئے، شہباز شریف اپنی توجہ دہشتگردی کے خاتمہ پر رکھیں ناکہ سیاسی سرگرمیوں پر۔

umar ayub

PM Shehbaz Sharif