Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان : پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس
شائع 12 جولائ 2024 11:29pm

مردان میں نامعلوم شر پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق ہوگیا جب کہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ شرپسندوں نے شہیدان پولیس پوسٹ پر فائرنگ کی لیکن جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے زخمی ایک اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل امجد کے نام سے ہوئی جب کہ جاں بحق نوجوان کی کی شناخت احتشام کے نام سے ہوئی جو مردان کا ہی رہائشی ہے۔

firing

Mardan

KPK Police