Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترینہ کی اننت امبانی کی شادی میں انٹری، کیا حاملہ ہونے کی قیاس آرائیں دم توڑ گئیں؟

کترینہ کیف کو شوہر وکی کوشل کے ہمراہ دیکھتے کر سوشل میڈیا پر کمنٹ کا طوفان برپا
شائع 12 جولائ 2024 11:21pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں جہاں مختلف بالی وڈ اداکاروں کی آمد ہوئی وہیں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی گرینڈ ویڈنگ پر انٹری نے ایونٹ میں چار چاند لگا دیے۔

اننت رادھیکا کی شادی کی تقریب جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی ہے جہاں مقبول بھارتی اداکار و شخصیات سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔

لیکن کترینہ کیف اور وکی کوشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن رہے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف سرخ رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں موجود ہیں جبکہ وکی کوشل کریمی رنگ کی پھولوں کے ڈیزائن والی شیروانی پہنے ہوئے تھے جبکہ گلے میں دوپٹہ بھی ڈال رکھا تھا۔

وہیں سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ کترینہ کیف حاملہ ہونے کے باعث اننت امبانی کی شادی میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

مگر بالی وڈ کی کیٹ نے تقریب میں سرپرائز انٹری دے کر حاملہ ہونے کی افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔

مگر وہیں بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اب بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ کترینہ کے حوالے سے گڈ نیوز ہے مگر وہ چھپا رہی ہیں۔

Katrina Kaif

Vicky Kaushal

Anant Ambani Wedding