Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سن کر بیرسٹر گوہر ہکا بکا

اپنے جذبات پر قابو پانا چاہا لیکن کیمرہ کی آنکھ نے مناظر قید کر لئے
شائع 12 جولائ 2024 11:12pm

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تو بیرسٹر گوہر کو خود یقین نہ آیا۔ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنتے ہی پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر ہکا بکا نظر آئے۔

جوں ہی عدالت نے اپنا فیصلہ سنانا شروع کیا اور بیرسٹر گوہر نے اپنے حق میں آنے والا فیصلہ سنا تو پی ٹی آئی رہنما اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ تھوڑی دیر کے لئے حیران ہو گئے لیکن کیمرے کا سوچ کر شاید خود پر قابو کیا ۔ لیکن کیمرے کی آنکھ نے سب قید کر لیا۔

جوں ہی چیف جسٹس نے فیصلہ سنانا شروع کیا تو پین اور ڈائری تھامنے بیرسٹر گوہر غالبا فیصلے کے اہم نکات لکھتے دیکھائی دیئے لیکن جیسے ہی فیصلہ اپنے حق میں پایا تو حیرانگی اور خوشی کے ملے جلے ردعمل کو چہرے پر لے آئے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

reserved seats

Chief Justice Qazi Faez Isa

Sunni Ittehad Council

Barrister Gohar Ali Khan

full court judges