Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

حکومت اپنے پاؤں پر نہیں کھڑی، ن لیگ پارلیمنٹ میں تیسرے نمبر پر چلی گئی، فواد چوہدری

ن لیگ کی پنجاب میں 50 نشستیں خطرے میں ہیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 12 جولائ 2024 11:06pm
Exclusive interview of Fawad Chaudhry - PTI victory - Reserved seats | Dus - 12 July 2024 - Aaj News

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں، سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوا، موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر نہیں کھڑی ہے، ن لیگ پارلیمنٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کر رہی تھی، عدلیہ اپنی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ہے، اس تمام معاملے میں پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا، تحریک انصاف کی 115 سیٹیں ہو جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے تحریک انصاف کو انصاف ملا، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سےبڑی جماعت ہے، پارلیمنٹ میں دوسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی ہے، جب کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں تیسرےنمبر کی جماعت ہے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیپلزپارٹی کی سپورٹ پر کھڑی ہے، پی پی پی فارم 47 کی حمایت نہ کرتی تو اسے فائدہ ہوتا، ن لیگ کی پنجاب میں 50 نشستیں خطرے میں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر زندگی کا مشن بنا کر آئے کہ پی ٹی آئی کو باہر کرنا ہے، انھوں نے اپنے ادارے کا مزاق بنایا ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کرپاتی تو بڑا جھول ہوگا، مخصوص سیٹوں کی 3 سماعتوں میں تو بحث ہی یہ ہوئی کہ نشستیں سنی اتحاد کی نہیں تو کس کی ہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سادہ الفاظ میں، 4 حکم ناموں کا ابہام ختم

انھوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، کوئی بھی معاملہ ہو حکومت کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، رانا ثنا

فواد چوہدری نے ایک بار پھر کہا کہ میں تحریک انصاف کا ہی حصہ ہوں، پی ٹی آئی میں نہ ہوتا تو اس وقت وفاقی وزیر ہوتا۔

Supreme Court of Pakistan

reserved seats

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council