Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کیوٹی، میرے ملک‘ ثنا جاوید کو ویڈیو کے کیپشن پر تنقید کا سامنا

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، نوبیاہتا جوڑی کو دونوں ممالک کی عوام کی جانب سے شدیدردعمل کا سامنا
شائع 12 جولائ 2024 10:48pm

ویسے تو ثنا جاوید شعیب ملک سے شادی کرنے کے بعد سے ہی تنقید کی ذد میں ہیں، آئے دن اُن کی نت نئی ویڈیوز پر صارفین جہاں انکا تمسخر اُڑاتے اور انکو شدید ردعمل کا نشانہ بھی بناتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود بھی ثنا جاوید سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ شئیر کرنے سے باز نہیں آتیں۔

حال ہی میں جم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ثنا جاوید تو کیمرے کے پیچھے ہیں ، لیکن وہ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کرتے شعیب ملک کو فلما رہی ہیں ۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کرتے شعیب ملک ان کو اسٹینڈ میں بیٹھا دیکھ کر مسکراتے اور ہاتھ ہلاتے نظر آئے۔

لیکن اس ویڈیو کے وائرل ہونے اور تنقید کی زد میں آنے کی وجہ ثنا جاوید کا کیپشن بنا جس میں انھوں نے اپنے شوہر کو’کیوٹی، میرے ملک’ کا لقب دیا۔

پھر کیا تھا ثنا جاوید کے ویڈیو شئیر کرتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہو گیا.

ایک صارف نے لکھا کہ آپکا ملک بے شرمی کی بانڈری کراس کرتے ہوئے ۔

ایک صارف نے کہا کہ شعیب ملک کوہلی کو کاپی کر رہے ہیں ۔

جبکہ ایک نے بھرپور انداز میں اپنے جزبات کا اظہار کیا معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں نہیں کوئی کیوٹ نہیں لگ رہے ہیں ۔

Shoaib Malik

sanam javed